• news

نواز شریف جائیداد نیلامی کیس  فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب 

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کے خلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے عدالت نے مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ ڈیوٹی جج احتساب عدالت نسیم احمد ورک نے سات درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گذار کی جانب سے کہا گیا کہ نواز شریف کے عزیز یوسف  اور دیگر نے بطور اعتراض کنندگان  درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی سے ہمارے حقوق متاثرہ ہو نگے۔ نیب آرڈینس 2022ء کے تحت یہ کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، پلاٹس الاٹمنٹ ریفرنس کے دیگر تمام ملزمان بری ہو چکے ہیں۔ نواز شریف کو بھی بری کیا جائے اور منجمد اثاثہ جات بحال کئے جائیں۔ اس ریفرنس میں ملزمان پر 13 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن