لندن: نواز شریف کے سیکرٹری پر چاقو سے حملہ، محفوظ رہے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ پر آفس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کردیا۔ تاہم وہ محفوظ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ ایسٹ لندن میں الفرڈ کے مقام پر کیا گیا۔ حملہ آور چاقو اور خنجروں سے لیس تھے۔ حملہ آوروں نے انہیں نواز شریف سے دور رہنے، ساتھ چھوڑنے اور لا تعلقی کا کہا۔ حملہ آور گالم گلوچ کرتے فرار ہوگئے۔ پولیس کو رپورٹ درج کروا دی ہے۔ ہمیں دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف سے دور نہیں کرسکتی۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔