مشیر خزانہ کے عہدے سے زبانی طور پر استعفیٰ دے دیا، چوائس بہت ہیں: مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کے عہدے سے زبانی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ میں نے نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایک میٹنگ میں وزیر خزانہ کے عہدے سے زبانی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پاکستان پہنچنے کے بعد میں اپنا باقاعدہ استعفیٰ پیش کر دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ 2 مرتبہ وزیر خزانہ کی حیثیت سے کام کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔ پاکستان پائندہ باد۔ مفتاح اسماعیل سے سوال کیا گیا کہ وزارت سے فراغت کے بعد کراچی پہنچ کر آپ کا پہلا پڑاؤ کہاں ہوگا؟ مفتاح اسماعیل نے بھی ہوٹلز کے نام گنوا دیئے اور کہا کہ وہ جائیں گے زاہد نہاری، ادریس نہاری، جاوید نہاری، الکباب، غفار اور میروت کباب جاؤں گا، یہی نہیں دھورا جس کا گولہ کنڈا بھی کھائیں گے، خوش قسمتی سے میرے پاس بہت چوائسز ہیں۔