عالمی فورمز پر پاکستان کا تشخص با اعتماد شراکت دار کے طور پر پیش کیا : وزیراعظم
لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی لیڈروں سے ملاقاتوں میں پاکستان کا تشخص ایک بااعتماد شراکت دار کے طور پر پیش کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ نیویارک میں عالمی رہنمائوں اور مختلف عالمی فورمز پر موثر انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا اور یہ شاندار ٹیم ورک کی بدولت ہی ممکن ہو سکا ،وہ خاص طور پر بلاول بھٹو،مریم اورنگزیب اورشیری رحمان کی سخت محنت اور تعاون کو سراہتے ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ممالک سے خراب ہوئے خارجہ تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔