• news

لندن میں پاکستانی پراپرٹی کی سب سے بڑی نمائش اختتام پذیر 

لاہور (کامرس رپورٹر) لندن کی تاریخ میں پاکستانی پراپرٹی کی سب سے بڑی 2 روزہ نمائش آج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ نمائش کے دوسرے دن آئی بی ای سی ایچ ایس اور گلبرگ اسلام آباد کے روح رواں شجاعت اللہ قریشی مہمان خصوصی تھے۔ 2 روزہ پاکستان پراپرٹی شو لندن کا اہتمام سٹار مارکیٹنگ اور الائنس مارکیٹنگ نے کیا تھا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت اللہ قریشی نے کہا کہ پاکستان پراپرٹی شو لندن جیسی ایکسپوز ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈویلپرز سے براہ راست ملاقات کا اور بہتر سرمایہ کاری کا سنہری موقع فراہم کرتی ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ سب سے اچھے فوائد فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پر سٹار مارکیٹنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر اخلاق احمد ، سی او او ایکسپوز محمود خان ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر تصدق حسین ، ریجنل ڈائریکٹرز غیاث انور ، علی حبیب ، جاوید ملک ، یاسر رشید ، عمیر یوسف کے علاوہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پاکستان کے سرپرست اعلی اور سابق چیئرمین محسن شیخانی ، الائنس مارکیٹنگ کے فہیم فاروقی اور ان کی پوری ٹیم ، معروف سکالر انیق احمد اور لندن کے مختلف علاقوں میں رہنے والے پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمائش میں پاکستان کے تمام شہروں کے ڈویلپرز نے اپنی پراپرٹییز پیش کیں جن میں پلاٹس ، اپارٹمنٹس ، مکانات ، کمرشل دوکانیں ، دفاتر ، فارم ہاؤسز شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن