بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال ہوا تو امریکہ فیصلہ کن جواب دے گا، روس کو لائن عبور کرنے سے پہلے سوچنا ہوگا
واشنگٹن (این این آئی) امریکا نے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن میں جوہری ہتھیار استعمال کئے تو نتائج تباہ کن ہوں گے۔ امریکہ کی قومی سلامتی امور کے مشیر جیک سلیوان نے بیان میں کہا کہ روس کی جانب سے یوکرائن میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تو امریکہ اس اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کو لائن عبور کرنے سے پہلے سوچنا ہوگا۔ امریکی حکام کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس نے یوکرائن کی چار ریاستوں میں روس سے الحاق کے ریفرینڈم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر چار یوکرینی ریاستوں نے روس سے الحاق کا فیصلہ کیا تو انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
امریکہ/ روس