انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن میں پہلی سعودی خاتون نائب صدر منتخب
ریاض(آئی این پی) سعودی ایرو سپیس انجینئر مشاعل الشمیمری کو انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن (آئی اے ایف ) کی نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔ دنیا بھر سے 14 امیدوار اس منصب کے امیدوار تھے۔
مشاعل الشمیمری فیڈریشن کے 12 نائب صدور میں سے ایک ہیں۔انجینیئر مشاعل الشمیمری ایسٹروناٹیکل فیڈریشن میں لیڈرشپ پوزیشن پر پہنچنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کے عہدے کے لیے سعودی خاتون کا انتخاب اس بات کی علامت ہے کہ سعودی عرب عالمی خلائی شعبے کے فروغ کے حوالے سے کام کر رہا ہے اور وہ آئی اے ایف کے رجحانات کے استحکام اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے میں حصہ لے گا۔سعودی خاتون کے اس عہدے پر انتخاب کا بڑا سبب یہ بھی ہے کہ سعودی عرب اس شعبے سمیت متعدد اداروں کے حوالے سے عالمی تعاون میں اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کے 400 سے زیادہ ممبران دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ رکنیت مختلف اداروں اور تنظیموں کو ملی ہوئی ہے۔فیڈریشن بین الاقوامی خلائی اکیڈمی اور خلائی قانون کے بین الاقوامی ادارے کے ساتھ بھی تعاون کر رہی ہے۔
ًسعودی خاتون منتخب