پی ایچ پی فورس کا الاﺅنس بڑھانے سے اہلکاروں کے مورال بلند ہوا، آئی جی
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے پی ایچ پی فورس کا الاﺅنس پنجاب پولیس کے برابرکرنے سے اہلکاروں کے مورال میں اضافہ ہوا ہے۔ نئی پٹرولنگ گاڑیوں اور جدیدوسائل کی فراہمی سے پی ایچ پی کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری جبکہ نئی چیک پوسٹوں کے قیام سے شاہرات پر پٹرولنگ میں اضافہ اور ہائی وے کرائم میںمزید کمی آئے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شاہرات پر حادثات کی روک تھام کیلئے پی ایچ پی ٹیمیںاپنے فرائض مزید تندہی سے ادا کرنے کریں اور اوور اسپیڈنگ ، غیر قانونی نمبر پلیٹس سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائی میںکوئی رعایت نہ برتی جائے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں موجود دریائی چیک پوسٹوںکی انسپکشن اور کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے۔ موٹر بوٹس پر پٹرولنگ کا عمل جاری رکھا جائے۔
آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات گزشتہ روز پنجاب ہائی وے پٹرول کے پیشہ ورانہ امور بارے سنٹرل پولیس آفس میںمنعقدہ اہم اجلاس کی صدارت افسران کو جاری کیں۔ دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑانے رواں برس کے دوران پی ایچ پی کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کی تمام شاہرات پر پٹرولنگ کا نظام مزید بہتر کرنے کیلئے 88نئی چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔