• news

شیخوپورہ: کم عمر لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 سال قید، جرمانہ


 فیروزوالہ (نامہ نگار) سیشن جج شیخوپورہ شاہدہ سعید نے کم عمر لڑکی سے زیادتی کرنے کے مقدمہ کے مجرم وسیم کو سزائے موت، 10 برس قید بامشقت اور 12لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ مجرم وسیم کو انٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ءکے تحت لڑکی (ع) کو 2 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ مجرم کا تعلق فیصل آباد کے گاو¿ں چک نمبر 60 بلوچنی سے ہے۔
سزائے موت

رحیم یارخان:دوپٹہ پنکھے میں پھنس گیا 25 سالہ خاتون جاں بحق
رحیم یارخان‘ خانپور(کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار) دوپٹہ پنکھے مےں پھنس گیاخاتون نائلہ بی بی جاں بحق‘ تفصیل کے مطابق گلشن فرید کی رہائشی25 سالہ نائلہ بی بی گھرمےں اکیلی تھی کہ پیڈسٹل پنکھا جو کہ بغیر جالی چل رہاتھا کو قریب کرنے کے دوران دوپٹہ پھنس گیا ۔

جس کے نتیجہ مےں نائلہ بی بی کا گلادب گیا اور وہ دم توڑ گئی اطلاع پرپولیس نے واقعہ کو اتفاقی قرار دے کر نعش تدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کردی۔
 خاتون جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن