• news

ریلوے پولیس نے گمشدہ سونے کی انگوٹھی  اور 61 ہزار روپے خاتون کو لوٹا دیئے


لاہور (آئی این پی ) لاہور ریلوے پولیس نے گمشدہ سونے کی انگوٹھی اور 61 ہزار روپے خاتون مسافر کا گمشدہ پرس تلاش کر کے اس کے حوالے کر دیا۔ ٹوئٹر پر خاتون اور پیسوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ریلوے پولیس نے واقعے کی اطلاع دی، تصویر میں پولیس اہلکار کو خاتون مسافر کو پرس لوٹاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 


ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مسافر خاتون رحمان بابا ایکسپریس میں سفر کر رہی تھی جو اپنا پرس ریلوے وزیر آباد اسٹیشن پر بھول گئی تھی جس میں 61 ہزار روپے موجود تھے۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق خاتون نے ٹرین میں موجود پاکستان ریلویز پولیس کے گشت پر موجود اہلکاروں کو اطلاع دی تھی۔
ریلوے حکام

ای پیپر-دی نیشن