ٹرانسپیرنسی ، بہتر گورننس کیلئے محکمہ بلدیات کو ڈیجیٹائز کرنے کیلئے کو شاںہیں:سیکرٹری بلدیات
لاہور(خبرنگار)سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے کہا ہے کہ شفاف ،ٹرانسپیرنسی اور بہتر گورننس کیلئے محکمہ بلدیات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کیلئے کو شاں ہیں اس سلسلے میں واٹر سپلائی اسکیموں اور ای آکشنگ کا سسٹم جلد نافذ کرنے جا رہے ہیں۔ دونوں سسٹمز کو لوکل گورنمنٹ سطح پر نافذ کرنے کیلئے محکمے نے تمام ورکنگ مکمل کر لی ہے۔ واٹر سپلائی سکیموں کی ڈیجیٹائزیشن سے فنکشنل، نان فنکشنل فلٹریشن پلانٹس اور ڈسپوزل سٹیشنز کو مانیٹر کیا جائے گا۔