اسلام پورہ: ڈینگی ورکر سے بدتمیزی‘ فیروز والا میں لیڈی ہیلتھ ورکر پر تشدد
لاہور؍ فیروز والہ (نامہ نگار)اسلام پورہ اور فیروز والا میں لیڈی ہیلتھ ورکروں کو ہراساں کرنے کے واقعات ہوئے ہیں۔ اسلام پورہ میں ملزم صابر نے لیڈی انسداد ڈینگی ورکر کو دوران ڈیوٹی ہراساں کیا، موٹر سائیکل سوار ملزم نے خاتون ورکر کا دوپٹہ کھینچا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم صابر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک میں عورتوں نے مرکز صحت میں گھس کر حملہ کر کے لیڈی ہیلتھ وزیٹر سحر اکبر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ ڈالے۔ مبینہ حملہ آور عورتوں نے مرکزصحت نظام پورہ کے اندر گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئیں، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ہراساں