• news

قصور: مدرسہ طالب علم سے اجتماعی زیادتی، لاہور میں  بچے کو نشانہ بنانے والا گرفتار 

قصور+لاہور (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) اوباشوں نے نشہ آور چیز کھلا کر دینی مدرسہ کے 10 سالہ طالبعلم سے اجتماعی زیادتی کی۔ فصل کماد میں بے ہوش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس نے نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں ساندہ کلاں میں محنت کش دلشاد احمد کے بیٹے 10سالہ (ع الف) جو کہ دینی مدرسہ کا طالب علم بتایا جاتا ہے گھر سے مدرسہ گیا تادیر واپس نہ آیا، اہلخانہ کو تشویش ہوئی تلاش کرتے دیکھا کہ بچہ فصل کماد میں بے ہوش پڑا تھا، جس سے ملزموں کلیم، نعمان، منیب اور رضا دو کس نامعلوم اوباش ورغلا پھسلا کر قریبی فصل کماد لیجا کر اجتماعی زیادتی کرتے رہے اور بے ہوش ہونے پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ عمیر کے والد دلشاد احمد  نے بتایا ملزم  15 یوم سے بچے کو زیادتی کا شکار بناتے رہے ہیں۔ ملزمان عادی مجرم ہیں۔ نشان عبرت بنایا جائے۔ پولیس تھانہ کھڈیاں مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچے سے زیادتی میں ملوث ملزم طلحہ قادر کوگرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے بچے کو ورغلا کر دکان میں لے جا کر نشانہ بنایا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو نے کہا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے اور ملزم کو پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔
زیادتی
اوکاڑہ  گن پوائنٹ پر خاتون سرگودھا بچی اور گوجرہ میں بچے سے زیادتی کی گئی مقدمات درج کر لئے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن