عمران خان پشاور پہنچ گئے آج تاجر اور یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گے
پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پشاور پہنچ گئے ہیں جوآج منگل کے روزتاجر اور یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گے۔جبکہ وزیر اعلیٰ ہائوس میں پارلیمانی لیڈرز سے بھی خطاب کرینگے۔
پشاور یونیورسٹی ،حیات آباد اور نشتر ہال میں ان کی علیحدہ علیحدہ طور پر تقریبات ہو ں گی ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے علاوہ صوبائی وزراء بھی ہو نگے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج مصروف دن پشاور میں گزاریں گے تحریک انصاف کے سربراہ کی پشاور آمد کے حوالے سے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے امن وامان کی صورتحال کے باعث پولیس کی اضافی نفری مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں طلباء سے خطاب کے علاوہ تاجروں سے بھی خطاب کرینگے جبکہ وزیر اعلیٰ ہائوس میں پارلیمانی لیڈرز سے بھی خطاب کرینگے صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے انہیں بریفینگ بھی دی جائیگی
عمران خان پشاور