• news

سانحہ ماڈل ٹائون، ریکارڈ کی فراہمی کے لئے دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ریکارڈ و متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کے لئے دائر درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے۔ جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں کیسز کی کاز لسٹ منسوخی کے باعث سماعت نہ ہوسکی ہے۔ جواد حامد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے، انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے سا نحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس سے متعلق دستاویزات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔
سماعت

ای پیپر-دی نیشن