کرم: دو منزلہ مکان زمین بوس 5 افراد جاں بحق 11 زخمی
کرم (نوائے وقت رپورٹ) کرم کے علاقے تری تنگ میں دو منزلہ مکان گر گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مکان گرنے سے ملبے تلے دب کر پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نعشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
زمین بوس