مریم اورنگزیب کے ساتھ شر انگیزی شہباز شریف کے کامیاب امریکی دورہ پر پنجاب اسمبلی میں قراردادیں جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں ہونے والی شر انگیزی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے کی جانے والی شرانگیزیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج متاثر ہوا ہے۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے شر انگیزیاں کرنے والوں کی پاکستانی شہریت کو ختم کرتے ہوئے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی اور سفارتکاری پر خراج تحسین کی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔ مسلم لیگ ن کی رکن عنیزہ فاطمہ کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے امریکہ کے تاریخی کامیاب دورہ کیا۔ عالمی رہنماؤں سے خوشگوار ماحول میں ملاقاتوں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج کو بہتر ین انداز میں پیش کیا۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی رہنماؤں نے پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ، یہ وزارت خارجہ کی بہترین سفارتکاری کابھی نتیجہ ہے۔
قراردادیں