سی پیک منصوبوں پر جنگی بنیادوں پر کام ہو گا: سعد رفیق
لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ریلوے کے 23-2022ء کے ترقیاتی منصوبوں کی پہلی سہ ماہی پر بریفنگ دی گئی۔ انفراسٹرکچر، ٹریک اور سگنلنگ پراجیکٹس کی پراگرس اور فنڈز Utilisation کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر جنگی بنیادوں پر کام کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ریلوے ٹریک کے ساتھ آپٹک فائبر بچھانے بارے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
سعد رفیق