• news

تنازعہ کشمیر کواجاگر کرنے پر وزیر اعظم کا کردار قابل تحسین ہے :شہاب الدین


کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابقہ ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کشمیر کاز کا حقیقی علمبردار ثابت ہوا پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تقریر میں تنازعہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے پر وزیر اعظم کا کردار قابل تحسین ہے جو مظلوم کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزا اور تقویت کا باعث ہے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے مختلف ممالک کے کامیاب دورے اور جنرل اسمبلی  میں کشمیر کاز پر کھل کر تقریر کرنے پر زوزیر اعظم نے پاکستانی اور کشمیری قوم کے دل جیت لئے۔

ای پیپر-دی نیشن