• news

شہدائے وطن قوم  کے محسن ہیں: قمر الزماں بابر


لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمرالزمان بابر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ بہت افسوسناک ہے۔ 2 میجرز سمیت 6 جانوں کی شہادت قومی المیہ ہے جس پر  پوری قوم کا دل افسردہ اور رنجیدہ ہے۔ وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں۔ شہدائے ملت کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ قوم کو ان بیٹوں پر فخر ہے۔ شہداء کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کیلئے قربانیاں دینے والے عظیم بیٹے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پاک فوج‘ پولیس‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے بے شمار قربانیاں دیکر دہشت گردوں کی سرکوبی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن