مقدمات ‘جیلوں سے ن لیگ کو ڈرایا نہیں جاسکتا :چوہدری شہباز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے رہنما و کونیئر پی پی 139 چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا کہ جاوید لطیف کو نواز شریف کے ساتھ مضبوط رشتہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے کبھی ان پر سیاسی بنیادوں پر غداری کا مقدمہ درج ہوتا ہے تو کبھی دہشت گردی کا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف ایک محب وطن شہری ہیں او نواز شریف کے ادنیٰ کارکن سپاہی ہیں مقدمات اور جیلوں سے مسلم لیگ ن کو ڈرایا اور دھمکایا نہیں جاسکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، اس موقع پر چوہدری سرفراز احمد ‘ چوہدری کامران علی ورک چوہدری بلال علی ورک ودیگر موجود تھے۔ شہباز احمد چھینہ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سیاستدانوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کی بجائے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کردار ادا کریں پی ٹی آئی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے۔