• news

ماحولیاتی آلودگی ، سموگ سے بچائو کی احتیاطی تدابیر کو اپنا کر محفوظ رہا جاسکتا ہے:اے ڈی سی جنرل شیخوپورہ


 فیروزوالہ( نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) شیخوپورہ  چوہدری مظہر علی سرور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت کے مطابق ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچائو کی احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ انہوں  نے محکمہ تحفظ ماحولیات اور متعلقہ محکموں کو افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فیلڈ آفیسرز فصلوں کی باقیات ، کوڑاکرکٹ ، چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جن اشیاء کے جلانے پرپابندی عائد کی گئی ہے وہ حالیہ موسم میں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن