• news

 رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت ) پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی صدر صفدر حسین لنگاہ ، سیکریٹری جنرل رانا محمد ارشد، انصر علی تارڑ ،ذیشان علی ، شیراز احمد قاضی ظہیر احمد ودیگر نے کی ۔ اس موقع پر مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ 18برس سے محکمہ صحت میں کام کررہے ہیں لیکن انہیں ابھی تک ریگولر نہیں کیا گیا۔ انہوںنے کہ اگر پی  آر ایس پی اور پی ایچ ایف ایم سی کے ملازمین کو ریگولر نہ کیا گیا تو وہ 10اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اور دھرنا اسوقت تک جاری رہے گا جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن