• news

عمران خان کو گورنمنٹ کالج میں جلسے کی اجازت دینے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے:فاروق سعید 


لاہور(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کو گورنمنٹ کالج میں جلسے کی اجازت دینے والوں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی ہونا چاہیے اور گورنر پنجاب بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اس سیاسی مداخلت پر فوری ایکشن لیں۔ قوم کے اخلاقی و سماجی رویوں کا جنازہ نکالنے والا سیاسی وینٹی لیٹر پر پڑا تلملا رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن