ہر شعبہ تباہ ‘ عوام کو کسی طرح کا ریلیف حاصل نہیں:مقبول احمد
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر چوہدری مقبول احمد جٹ دیو نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل کو سنبھالنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں بہت جلد عوام کی طاقت سے امپورٹڈ حکومت کو نکال باہر کیا جائے گا یہ لوگ کہتے تھے مہنگائی ختم کرنے آئے ہیں لیکن آج مہنگائی کی شرح 45 فیصد تک چلی گئی ہے اور معیشت آخری سانسیں لے رہی ہے ہر شعبہ تباہ حال ہے عوام کو کسی طرح کا ریلیف حاصل نہیں، اپنے ایک بیان میں چوہدری مقبول احمد جٹ دیو نے کہا کہ بہت جلد عمران خان اسلام آباد کیلئے کال دینے والے ہیں جس پر ہم سب نکلیں گے۔