• news

اسحاق ڈار آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ‘الیکشن کمشن سے نااہلی کی استدعا درخواست گزار نے واپس لے لی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) سینیٹر اسحاق ڈار آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں  گے۔ ذرائع  کے مطابق حلف برداری صبح دس بجے ایوان صدر میں ہو گی۔ دوسری جانب الیکشن کمشن میں  سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پٹیشنر اظہر صدیق کی طرف سے واپس لے لی گئی ہے۔ درخواست پر سماعت ممبر خیبر پی کے  نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمشن نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار کے خلاف درخواست واپس لے رہے ہیں۔ درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کا تحریری بیان جمع کرا دیا۔ تحریری بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے، کیس میں قانون کی تشریح درکار ہے، مجاز فورم سے رجوع کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن