• news

جج محمد بشیر چھٹی پر، اسحاق ڈار  احتساب عدالت پیش نہ ہوئے 

 اسلام آ باد (آئی این پی ) جج محمد بشیر چھٹی پرہونے کی وجہ سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خود کو سرنڈر کرنے احتساب عدالت پیش نہ ہوئے، عدالت میں موجود وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب جج آئیں تب ہم بھی آجائیں گے۔ اسحاق ڈار کی پیشی کے پیش نظر احتساب عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور آئی جی اسلام آباد عدالت پہنچے، جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث وزیر داخلہ رانا ثنا  اللہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احتساب عدالت سے واپس چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن