• news

اسحاق ڈار کی واپسی عمران کے منہ پر تھپڑ ، روزانہ گونج میں اضافہ ہوگا : مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی‘ اے پی پی‘ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر، آٹا، چینی چور کا رونا بنتا ہے۔ روئیں، چیخیں، یا پیٹیں، اسحاق ڈار وطن واپس آ چکے ہیں۔ فواد چودھری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد للہ اسحاق ڈار کا واپس آنا عمران خان جیسے جھوٹے اور فسطائی شخص کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔ اسحاق ڈار صاحب کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں۔ عمران صاحب مریم نواز کی آڈیو لیکس پر شور نہ مچائیں‘ اس میں بشریٰ بی بی‘ فرح گوگی اور اکنامک کوریڈور کا کہیں کوئی ذکر نہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے افسوس کرتے کہا کہ آڈیو میں سے ہیروں کی سودا بازی برآمد ہو سکی اور نہ کوئی غیرقانونی کام‘ نہ کوئی پالیسی بدلی۔

ای پیپر-دی نیشن