وزیراعظم نے مفتاح اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جسے وزیراعظم شہباز شریف نے منظور کر لیا۔ شہباز شریف سے مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی جس میں مفتاح نے استعفی وزیراعظم کو پیش کردیا۔ اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہا آپ کی قیادت میں کام کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔