شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کردیا
جدہ (نیٹ نیوز) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے ولی عہد اور بیٹے محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقرر کردیا۔ سعودی شاہ سلمان کی جانب سے شاہی حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محمد بن سلمان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہوں گے۔