امریکہ سے تعلقات خطے میں امن کیلئے اہم ، بھارت تبصرے سے گریز کرے : پاکستان
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے تبصرے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں۔ یہ تعلقات خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے میں اہم رہے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں پاکستان امریکہ تعلقات مزید مضبوط اور کثیر الجہتی بن گئے ہیں۔ اس سے عوام سے عوام اور پاک امریکہ تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ علاقائی امن و سلامتی برقرار رکھنے کیلئے تعمیری طور پر مصروف عمل ہیں۔ بھارت بین الریاستی تعلقات کے بیان اصولوں کا احترام کرے۔ بھارت امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر تبصرے سے گریز کرے۔ بھارت کو اپنے سفارتی طرز عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔