مریم نواز پاسپورٹ واپسی کیس، وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے متفرق درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ مریم نواز پاسپورٹ حوالگی کیس میں نیب نے جواب جمع کرا دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی تھی، جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس طارق سلیم شیخ3رکنی بنچ میں شامل تھے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ مریم نواز کے وکیل کدھر ہیں۔ جس پر چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ سماعت کیلئے وقت مقرر تھا، فل بنچ کے پاس آج یہ ایک ہی کیس تھا انکو یہ بھی نہیں پتہ کہ کس عدالت کے پاس پیش ہونا ہے۔ عدالت نے 2 منٹ انتظار کرنے کے بعد کیس کو 3 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کر دیا۔