خواجہ سرائوں کو تمام آئینی حقوق ملنے چاہئیں: حامد نواز
لاہور(خصوصی نامہ نگار) خواجہ سرا اللہ کی مخلوق اور ہمارے معاشر ے کا حصہ ہیں،انہیں بھی دیگر شہریوں کی طرح تمام آئینی حقوق حاصل ہونے چاہئیں ۔بد قسمتی سے ملک میں ہر قانون کا استعمال غلط ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار اقرا کلب لاہور کے ہفتہ وار اجلاس سے حامد نواز و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے آخر میں ارکان پریس کلب کے مرحوم رشتہ داروں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔