سوشل سکیورٹی ہسپتال رائیونڈ میں ایکسرے الٹرسائونڈ مشین نہ ہونے سے مریض خوار ، احتجاج
مانگامنڈی ( نامہ نگار) سوشل سیکورٹی ہسپتال رائیونڈ میں گزشتہ 6 ماہ سے ایکسرا مشین کی عدم دستیابی اور الٹرا سائونڈ مشین نہ ہونے کی وجہ سے مزدوروں اور مریضوں کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج۔ متاثرین کے مطابق رائیونڈ روڈمصروف ترین ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہونا روز کا معمول ہے۔ مگر جب مریض کو ہسپتال لایا جاتا ہے تو ایکسرے مشین نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنا پڑتا ہے۔ مزدوروں اور مریضوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔