• news

ن لیگ سیاسی جماعت نہیں مفاد پرستوں کا گروہ ہے: اسلم خان شیروانی


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف شیخوپورہ کے ضلعی نائب صدر و کوارڈی نیٹر اینڈ سپوک پرسن لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع شیخوپورہ ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والی بھارتی حکومت کیساتھ شریف برادران کے تجارتی مراسم معنی خیز ہیں۔ آڈیو لیک سے شریف خاندان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آگیا ہے اوراس خاندان نے ہمیشہ اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان کے حکمران ہوتے ہوئے بھارت سے کاروباری تعلقات رکھنے والے خاندان پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ مفاد پرستوں کا گروہ ہے اورشریف خاندان نے ن لیگ کو فیملی لمیٹڈ کمپنی بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن