ڈینگی سے بچا ئو کے لیے آگاہی مہم بہت ضروری ہے: پروفیسر ڈاکٹر قمر رفیق
گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر قمر رفیق نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچا ئو کے لیے اس سے آگاہی مہم بہت ضروری ہے، سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور گھروں یا دفاتر میں غیر ضروری پانی جمع نہ ہونے دیں،پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں تو بہت حد تک ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر ڈینگی سے بچائو کیلئے آگاہی مہم شاندار طریقے سے جاری ہے اب عوام بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں اور خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں،ڈاکٹر قمر رفیق نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹین کی زندگی میں متوازن غذا اور ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو آپ نہ صرف صحت مندانہ زندگی گزاریں گے بلکہ آپ کی قوت مدافعت بڑھے گی جس سے آپ بیماریوں کا مقابلہ کر سکیں گے۔