• news

 حمزہ شہبازحکومت ختم نہ کی جاتی تو تمام رابطہ سڑکیں تعمیر ہوچکی ہوتیں:عطاء تارڑ،بلال فاروق


گکھڑمنڈی(نامہ نگار)سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی طرف سے پی پی 53کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے منظور ہونے والی کروڑوں روپے کی گرانٹ رکوائی نہ جاتی تو اب تک حلقہ کے تمام دیہات کی ٹوٹی پھوٹی رابطہ سڑکیں تعمیر ہوچکی ہوتیں، چوہدری پرویز الٰہی حکومت سے تحریک انصاف والوں نے گرانٹ رکوا کر عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کردیں ان خیالات کا اظہار باہو چک میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے اجلاس سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ اور ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پی پی 53کے درجنوں دیہات کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے کروڑوں کی روپے کی گرانٹ منظور کروائی اگر وہ حکومت ختم نہ کی جاتی تو اس حلقہ کے تمام دیہات کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہوتی اور عوام کا شہروں سے رابطہ آسان ہوتا لیکن بدقسمتی سے اپنی سیاست چمکانے کے چکر میں تحریک انصاف والوں نے موجودہ پنجاب حکومت سے وہ گرانٹ رکوا دی جس سے عوامی منصوبے کھٹائی میں پڑ گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن