• news

لاہور میں اضافی بسیں چلائی جائیں 

مکرمی! گورنر پنجاب سے اپیل کی ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے لاہور میں زیادہ سے زیادہ بسیں چلائی جائیں تاکہ سرکاری و نجی ملازمین سمیت متوسط طبقے کو سستی ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آ سکے۔ صوبائی دارالحکومت کے بعض روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے رکشا والے اور چنگ چی والے مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غریب لوگوں کو لوٹ رہے ہیں جبکہ خواتین کو بھی بازار آنے جانے، سرکاری دفاتر میں آمدورفت کے لیے شدید پریشانی کا سامنا ہے لہٰذا فوری طور پر لاہور میں اضافی بسیں چلائی جائیں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آ سکے۔ شوکت ناظم لاہور) 

ای پیپر-دی نیشن