• news

صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 6 ترقیاتی سکیموں کیلئے پونے16ارب روپے کی منظوری

 لاہو ر( کامرس رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 15ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی6 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 15ارب 74کروڑ 31لاکھ 73ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع چکوال میں چوا چوک چکوال سے چوا بائی پاس تک چوا سیدن شاہ، پنڈ دادن خان کی بحالی کیلئے 2 ارب 6 کروڑ 44 لاکھ 72 ہزار روپے، ضلع چکوال میں چکوال تحصیل چوک سے بلکاسر انٹرچینج برآستہ تھوا بھدر روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 55 کروڑ 46 لاکھ 1 ہزار روپے، ضلع چکوال میں خان پور ڈھوک تلیاں کی بحالی کیلئے 1 ارب 3 کروڑ 71 لاکھ 23 ہزار روپے، لاہور میں شیرانوالہ گیٹ کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 4 ارب 90 کروڑ 89 لاکھ 69ہزار روپے، فیروز پور روڈ لاہور میں گلاب دیوی ہسپتال کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر، لاہور پل پر ایڈیشنل لائنز (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 25 کروڑ 91 لاکھ 20 ہزار روپے، شاہکام چوک لاہور میں فلائی اوور کی تعمیرکیلئے 3 ارب 91 کروڑ 88لاکھ 88 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن