الرحمن گارڈن فےز 7 مےں پہلی قرعہ اندازی ،6 ہزار پلاٹس آلاٹ
لاہور(کامرس رپورٹر)الرحمن ڈویلپرزنے اپنے پراجےکٹ الرحمن گارڈن فےز 7 مےں پہلی 5 سالہ فائلز کی بذرےعہ قرعہ اندازی (بےلٹنگ) کر کے خوش نصےب کسٹمرز مےں تقرےباََ 6 ہزار پلاٹس آلاٹ کر دئےے۔ اپنی رواےات کو قائم رکھتے ہوئے جو وعدہ کےا، اسے مقررہ وقت سے پہلے پورا کےا۔ الرحمن ڈویلپرز کے ہاﺅسنگ پراجیکٹ الرحمن گارڈن فےز 7، شرقپور روڈ، نزد فےض پور انٹر چےنج، لاہورمیں 3 ، 5 ، 8 ، 10 مرلہ رہائشی اور 2 ، 4 مرلہ کمرشل پہلی5 سالہ فائلزکی قرعہ اندازی (بےلٹنگ) کا اہتمام کےا گےا ۔ اس موقع پر خوش نصےب کسٹمرز مےں بذرےعہ قرعہ اندازی (بےلٹنگ) تقرےباََ 6 ہزار پلاٹس آلاٹ کر دئےے گئے۔تقرےب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کےا گےا۔ مےزبانی کے فرائض واسع چوہدری نے سر انجام دےئے۔ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے الرحمن ڈویلپرز کے چےف اےگزےکٹو میاں محمد مشتاق، ڈائرےکٹر مےاں عبدالرزاق، اےڈمنےسٹرےٹر برےگےڈےر (ر) محمد ےوسف اور کنٹری ہےڈ سےلز اےنڈ مارکےٹنگ محمد علی خان نے کہا کہ ہم نے اپنے پراجےکٹ الرحمن گارڈن فےز 7 کے معزز کسٹمرز سے جو بھی وعدہ کےا ۔ اپنے مقررہ وقت مےں پورا کرکے دکھاےا۔ اس رواےت کو برقرار رکھتے ہوئے قرعہ اندازی (بےلٹنگ) کر کہ خوش نصےب کسٹمرز کو پلاٹس آلاٹ کردئےے ہےں۔
اس موقع پر میاں محمد مشتاق اور مےاں عبدالرزاق نے معززکسٹمرز ، تمام بااختیار ڈیلرز و انویسٹر ز کابے پناہ اعتماد کرنے پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ الرحمن گارڈن فےز 7 لاہور وےسٹ کا سب سے بڑا جدےد طرزِ تعمےرکا شاہکار اےک مکمل ڈوےلپڈ اور مستقبل کی سرماےہ کاری کےلئے پاکستانےوں اور اوورسےز کیلئے بہترےن پراجےکٹ ہے، جس مےں سکول سسٹم، کالجز، ہسپتال، پارکس، فول پروف سکےورٹی سسٹم، گےٹےڈ سوسائٹی، مساجد، باﺅنڈری وال، کمےونٹی سنٹر اور اندڑ گراﺅنڈ بجلی جےسی سہولتےں مےسر ہےں۔ الرحمن ڈویلپرز کی انتظامیہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے کسٹمرز کو بہتر سہولیات اور پرُسکون ماحول فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔تقرےب مےں تمام بااختےار ڈےلرز، معزز کسٹمرز سمےت لوگوں کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کیلئے Hi-Tea کا بہترین انتظام بھی کیا گیا ۔