منصوبوں ، ٹینڈرنگ کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے:علی افضل ساہی
لاہور(نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر مواصلات چودھری علی افضل ساہی کی زیر صدارت آئی ڈی اے پی میں اجلاس ہوا۔سیکرٹری مواصلات مجاہد شیر دل و دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک اجلاس میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری مواصلات نے صوبائی وزیر کو جاری منصوبوں اور ورکنگ بارے بریفنگ دی تمام پراجیکٹس ایس او پیز کے مطابق جاری ہیں۔اجلاس میں53 ویں آئی ڈیپ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گجرات ڈویژن میں انتظامی دفاتر کی تعمیر بارے بھی جائزہ لیا گیا۔ چودھری علی افضل ساہی نے کہا کہ جاری منصوبوں اور ٹینڈرنگ کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ،ہسپتال اور یونیورسٹیز کے پراجیکٹس بہترین کارکردگی کی ضمانت ہیں۔