• news

انسداد سموگ :لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی ،سٹیل ری رولنگ مل  سیل 

لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول کے انسداد سموگ سکواڈ نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کر کے فضائی آلودگی پھیلانے پر ایک سٹیل ری رولنگ مل کو سیل کر دیا ہے۔ اس سٹیل ری رولنگ مل میں بھٹی چلانے کیلئے غیر معیاری ایندھن جلایا جا رہا تھا جس کے باعث دھویں کی کثیف مقدار فضا میں شامل ہو رہی تھی۔ صوبائی وزیر تحفظ ماحول محمد بشارت راجہ نے اپنے ایک بیان میں کارروائی کو سراہتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صنعتکار برادری کے ساتھ رابطے کے باوجود بعض صنعتوں کی طرف سے سموگ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن