• news

 اسحاق ڈار معاشی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو جائینگے:صدرایف ای بی آر


 لاہور(کامرس رپورٹر) فرینڈز آف اکنامکس اینڈ بزنس ریفارمز (ایف ای بی آر) کے صدر کاشف انور نے امید ظاہر کی ہے کہ نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار معاشی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 200 روپے سے بھی کم ہوجائے گی۔ ایک بیان میں کاشف انور نے کہا کہ اسحاق ڈار معاشی امور پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ملک کو درپیش موجودہ معاشی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں، اس لیے توقع ہے کہ وہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنا اپنی اولین ترجیحات میں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی نے سنگین معاشی چیلنجز پیدا کیے اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بری طرح متاثر کیا کیونکہ اس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے افراط زر کی شرح بڑھی ، درآمدی لاگت میں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن