فیصل آباد:ڈسٹرکٹ ڈرگ سکواڈ نے 2 غیر قانونی ادویات تیار کرنےوالے یونٹس کو سربمہر کردیا
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ڈرگ سکواڈ نے ماڈل سٹی ون میں 2 غیر قانونی ادویات تیار کرنے والے یونٹس کو سربمہر کر دیا۔سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شعیب الرحمن کی سربراہی میں ٹیم نے مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا اور بغیر لائسنس ،رجسٹریشن کے کام کرنے پر اسے قبضے میں لے لیا اور 15 لاکھ روپے بھاری مقدار میں جعلی ادویات،انجکشن بھرنے والی مشینیں،لیبلنگ مشینیں،خام مال، رنگوں، خالی اور بھری ہوئی شیشیاں قبضہ میں لے کر 2 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور دیگر دو احاطے سے فرار ہوگئے۔ڈاکٹر عثمان غنی (ڈرگ کنٹرولر)،ڈاکٹر محسن اصغر (ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر)، ڈاکٹر شہباز فاروق (ڈرگ انسپکٹر)، ڈاکٹر ذیشان علی (ڈرگ انسپکٹر) اور ڈاکٹر خالد مصطفی (ڈرگ انسپکٹر) نے نمونے لے کر کیس کو مزید ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھیج دیا۔