تربیلا ڈیم اقتصادی، معاشرتی ترقی میںاہم کردار ادا کر رہا ہے: چیئرمین واپڈا
لاہور ( نیوز رپورٹر)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم 1974 ءمیں اپنی تکمیل سے آج تک پاکستان کی اقتصادی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ زیر تعمیر تربیلا کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کی تکمیل سے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیدا وار میں اضافہ ہو جائےگا۔ چیئرمین واپڈا نے ان خیالات کا اظہار تربیلا ڈیم کے دورے کے موقع پر کیا۔ اپنے دورے میں انہوں نے غازی بیراج، تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن اور تربیلا فور ہائیڈل پاور سٹیشن کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ چیئرمین واپڈا نے زیر تعمیر تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے مختلف حصوں بشمول ان ٹیک، پین سٹاک اور پاور ہاو¿س کی سائٹس کا بھی دورہ کیا اور ان سائٹس پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔قبل ازیں جنرل منیجر تربیلا ڈیم اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے تربیلا ڈیم کے مو¿ثر آپریشن اور اِس ڈیم کے فوائد کے بارے میں بریفنگ دی۔
چیئرمین واپڈا کو تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔