علامہ یوسف قرضاوی بلند پایہ محقق و مصنف تھے: مولانا فضل الرحیم اشرفی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ قاری ارشد عبید،نائب مہتمم احمد حسن، شیخ الحدیث سیف الرحمن مہند، اسعد عبید، اجود عبیدمولانا حافظ زبیر حسن نے علامہ یوسف قرضاوی کی وفات پر ظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تمام زندگی درس و تدریس،اسلام کی اشاعت اور اصلاح معاشرہ میں گذری وہ بلند پایہ محقق و مصنف،عظیم مبلغ اور علم و عمل کے پیکر تھے ۔انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
پروفیسر عبدالحفیظ جنجوعہ کے انتقال پر
ابو الخیر زبیر کے انتقال پر گھر جاکر تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے انجمن اساتذہ پاکستان کے سابق صدر و جے یوپی کے مرکزی نائب صدر پروفیسرعبدالحفیظ جنجوعہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی ہے اور مرحوم کےلئے دعامغفرت کی۔