بھارت: ہاسٹل طالبات کی نازیبا ویڈیوز وائرل کا ایک اور واقعہ
لاہور (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر مدھورائی میں ہاسٹل میں طالبات کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر بنانے اور انہیں شیئر کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کو اپنی ہاسٹل کی لڑکیوں کی نامناسب تصاویر لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے ڈاکٹر دوست کو یہ تصاویر بھیجا کرتی تھیں۔ ملزمہ پہلے اپنی تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ پر ارسال کیا کرتی تھی۔ تاہم اس شخص کی درخواست پر خاتون نے ہاسٹل میں موجود دیگر لڑکیوں کی خفیہ طریقے سے ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔ ہاسٹل طالبات نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جس نے خاتون اور پھر اس کے آشنا کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ رواں برس مارچ سے ہاسٹل میں بطور پیئنگ گیسٹ رہائش پذیر تھی۔
ہاسٹل طالبات