• news

 ملکہ الزبتھ کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری،آخری رسومات میں موبائل استعمال پرڈیوک پر  6 ماہ کیلئے ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی


لندن(آئی این پی)برطانیہ میں رائل میل نے ملکہ الزبتھ کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کردئیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تمام ڈاک ٹکٹوں پروہی تصاویرشائع کی گئی ہیں جو 2002 میں گولڈن جوبلی کے موقع پر چھاپی گئی تھیں، نئی ٹکٹوں پر ملکہ کی پیدائش اور وفات کا سال درج کیا گیا ہے۔ٹکٹوں کی منظوری بادشاہ چارلس دیں گے جس کے بعد اس کی فروخت 10 نومبرسے شروع کردی جائے گی۔برطانوی عدالت نے ارل مارشل ڈیوک آفنار فولک پر 6 ماہ کیلئے ڈرائیونگ کی پابندی لگا دی۔ ڈیوک نے ملکہ کی آخری رسومات کے دوران اپنا موبائل فون استعمال کیا تھا۔ 

یادگاری ٹکٹ جاری

ای پیپر-دی نیشن