شہریوں کا ذہنی معذور شخص کو بچے اغوا ءکے الزام میں بدترین تشدد
لاہور(نامہ نگار) ایریا کے علاقے والٹن روڈ پر لوگوں نے بچے کو اغوا ءکرنے کے الزام میںذہنی معذور شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کی جان بچا کر اسے تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہےں ہے اور نہ ہی وہ اپنا نام و پتہ نہیں بتا سکتا ہے۔ بچے کو اغواءکرنے کی کوشش والی بات میں کوئی صداقت نہ ہے۔