دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سرکرکے واپس آنے والی امریکی کوہ پیماکھائی میں گرکر لاپتہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک) امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی میں گر کر لاپتہ ہو گئیں۔ ہلاری نیلسن نے شوہر جم موریسن کے ہمراہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی 'مانٹ مناسلو' کو سر کیا۔
اسی دن اس چوٹی کو سر کرنے کیلئے دیگر کوہ پیما بھی نکلے ہوئے تھے، اس دوران بدقسمتی سے برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ،مہم میں شریک کوہ پیماں کے مطابق چوٹی سر کرنے کے 15 منٹ بعد نیلسن کےساتھ حادثہ پیش آیا اور وہ پھسلتے ہوئے برف میں 2,000فٹ 600 میٹرکے خلا میں گرتی دکھائی دیں، جسے 'کریوس' کہا جاتا ہے‘ نیلسن کے شوہر موریسن اس واقعے کے بعد بحفاظت کیمپ میں واپس آنے میں کامیاب رہے،ریسکیو اہکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موسم کی خراب کی وجہ سے اس وقت سرچ آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔